اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں اتحاد اسلامی کردستان پارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل نے کہا ہےکہ کردستان عراق کی مستقل حکومت کے حق میں صیہونی حکومت کی حمایت وہم سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ کرد پریس کے مطابق صلاح الدین بہاالدین نے فیس بک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کردستان کی نام نہاد مستقل حکومت کے حق میں صیہونی حکومت کی حمایت سے بعض حکام اور بعض پارٹیاں خوش ہورہی ہیں لیکن یہ کج فہم افراد غلط راستے پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ واضح رہے موصل پر وہابیت کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے حملوں اور بعض علاقوں پر قبضہ کے بعد کردستان عراق کے بعض حکام اور حلقوں نے عراق کی تقسیم اور مستقل کرد حکومت بنانے کے بارے میں بیانات دئے تھے جن کی عراقی اور عالمی حلقوں نے مذمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲